مواد پر جائیں
Sunni Islam رہنمائی، عبادت کے ٹولز اور مستند مآخذ

سورۃ 99 · مدنی · 8 آیات

سورۃ الزلزلہ

زلزلہ

سورة الزلزلة
مسلسل سنیں

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1

    إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

    جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی

  2. 2

    وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

    اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

  3. 3

    وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا

    اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟

  4. 4

    يَوْمَئِذٍۢ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

    اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی

  5. 5

    بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا

    کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)

  6. 6

    يَوْمَئِذٍۢ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًۭا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ

    اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں

  7. 7

    فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًۭا يَرَهُۥ

    تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا

  8. 8

    وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ شَرًّۭا يَرَهُۥ

    اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

عربی: تنزیل عثمانی متن۔ تراجم اور آڈیو مفت Al Quran Cloud / Islamic Network سروسز سے۔ تفسیر اوپن Tafsir API سے۔